تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس اہلکار کا مبینہ قاتل بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا ؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کا ملزم خرم نثار بیرونِ ملک فرار ہوگیا، یہ کیسے ہوا ؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفتیشی کاروں کے مطابق پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو ملزم کی تفصیلات صبح 4 بج کر 30 منٹ پر فراہم کیں، جبکہ ملزم خرم نثار نے ایئر پورٹ سے بورڈنگ 4 بج کر 11 منٹ پر کرا لی تھی۔

ملزم ترکش ایئر لائن کی جس پرواز سے فرار ہوا وہ 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار تھی ، ملزم پرواز کی تاخیر کے باعث 3 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر ہی موجود تھا۔حکام نے تمام معلومات مل جانے کے باوجود ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی، ملزم خرم کے پاکستانی نژاد غیر ملکی قریبی عزیز سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کو ملنے والے موبائل اور سی سی ٹی وی ویڈیوز سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کو واردات کے وقت جائے وقوع سے گزرنے والے عینی شاہدین کی بھی تلاش ہے۔

دوسری جانب مقتول سپاہی عبدالرحمٰن کے ساتھی امین کے بیانات میں بار بار تضاد آ رہا ہے ، گاڑی میں لڑکی کی موجودگی کے ابھی تک شواہد نہیں ملے ہیں۔

مقتول پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کی تحقیقات ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم کر رہی ہے ۔ سپیشل ٹیم ایک ہفتے میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کرے گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق قتل میں ملوث فرار ملزم خرم نثار کو واپس لایا جائے گا، اس حوالے سے ملزم کی گرفتاری اور واپسی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا۔

21 واضح رہے کہ 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 سٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

مقتول پولیس اہلکار کے بھائی حضرت رحمٰن کے مطابق مقتول عبد الرحمٰن کا نکاح ہو چکا تھا، اس کی دسمبر میں شادی طے تھی۔ عبدالرحمٰن کا آبائی تعلق بونیر سے تھا، مقتول 4 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button