تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی اور اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس نے کمانڈر خالد سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ مبینہ دہشتگرد کمانڈر خالد نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا، دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دھماکا خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خالد 2019 میں افغانستان میں گرفتار ہو کر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا، 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہو کر غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوا، دہشتگرد خالد نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور کا رہائشی کالعدم تنظیم کا دہشتگرد فاروق بھی دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار ہوا، دہشتگرد فاروق راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشتگردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا، گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button