تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کیے جن میں عبدالقادر کا نام بھی شامل ہے۔

عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی  ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہال آف فیم میں والد کا شامل ہونا فیملی کے لیے اعزاز ہے۔

عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button