تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پر فائرنگ ، مقدمے کے متن پر ڈیڈلاک تاحال برقرار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کیس کے متن پر ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

عمران خان فائرنگ کیس میں مقدمہ کے اندراج کا معاملہ 3 روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، درخواست کے متن پر فریقین میں ڈیڈلاک ہے ۔

گوجرانوالا پولیس نے زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے 2 بار مہلت مانگ لی، جو شام کو ختم ہوگئی۔مقدمے کے اندراج میں مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی ، مزید تاخیر کی صورت میں پولیس نے اگلا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے، نئی درخواست میں مزید تاخیر کی صورت میں مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

جس کے لیے تفتیشی افسران نے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button