تازہ ترینتحریکخبریںسپورٹس

ملکی وغیر ملکی کرکٹرز کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستان اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین معروف کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی رہے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے 30 سال قبل اب تک اپنا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا، اپنی سحر انگیز شخصیت کے باعث وہ کھلاڑیوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔

عمران خان کے گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے واقعے نے سیاست کے ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی ہلچل مچا دی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی اس واقعے کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

قومی تیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے کپتان کو سلامت رکھے۔

سابق کپتان اور ورلڈ کپ 92 کے ہیرو وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری دعائیں عمران بھائی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں، اس مشکل وقت میں پورے ملک کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

ان کے علاوہ شعیب اختر، قومی ٹیم کے نائب کپتان فخر زمان، بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے بھی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button