تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کرکٹر عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیریئر کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق عمران خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا بہترین فیگر ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں ہے جو کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے سب سے بہترین فیگر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان عمران خان کو میچ وننگ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مباکباد پیش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button