تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹانک: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ جن کی تعداد 21 کے قریب تھی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران دوراہگیر بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او ٹانک کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت محمد زبیر سے ہوئی،

مقابلے کے دوران دہشت گرد سات موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد راکٹ لانچر برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button