تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی شکایات فوری دور کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button