
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا
عبدالصمد پاکستان شاہینز کی کپتانی کریں گے
ٹیم میں حسن نواز، معاز صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان، فرحان یوسف شامل
روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے
سپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل
پاکستان شاہینز سکواڈ میں فاسٹ باؤلرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا
پاکستان شاہینز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل
پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو انڈیا اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے
ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا
پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی
پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے







