
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا
اس ٹورنامنٹ میں منیبہ علی پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی
بلے باز عائشہ ظفر ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی
ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے سکواڈ میں جگہ برقرار رکھی
سکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین، اور شوال ذوالفقار شامل
سپنرز نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبہ حسن اور ام ہانی بھی سکواڈ کا حصہ
فاسٹ باؤلرز وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب بھی پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل
دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ عجمان، متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا
پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے شامل
گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل
گروپ سٹیج میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی
ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو سپر سکس کا نام دیا گیا ہے
ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس رائونڈ میں تین تین میچز کھیلیں گی
سپر سکس رائونڈ کی ٹاپ دو ٹیمیں 26 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی
پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 سے 9 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا







