تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں: وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں جب کہ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ’ اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے‘۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ’آج کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی، آج دفاعی اتحاد کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ترکیہ کی یہاں موجودگی ہے مگر اس وقت یمن میں لڑائی سعودی عرب کی فوجیں لڑرہی ہیں‘۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے، اس وقت ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں

جواب دیں

Back to top button