
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ایران کی جانب سے بحری راستے میں خلل ڈالنے کی صورتِ حال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے سے روکا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا عالمی معیشت کو بلیک میل کرنے کی ایران کی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر کرنے اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا







