تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سرحدیونیورسٹی واقعہ: ویڈیو میں کیا نظر آتا ہے؟

سرحد یونیورسٹی واقعہ: ویڈیو میں کیا نظر آتا ہے؟

 

سرحد یونیورسٹی کے اسلام آباد، روات کیمپس میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک باوردی فوجی افسر اپنی بیٹی کو یونیورسٹی چھوڑنے کے لیے وہاں پہنچا۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق افسر کی موجودگی کے دوران بعض نوجوانوں کی جانب سے اس کی بیٹی کو آوازیں کسنے اور نامناسب جملے کہنے کا معاملہ پیش آیا، جس پر افسر نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی۔

 

وائرل ویڈیو میں فوجی افسر اور نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ متعدد نوجوان افسر کو گھیر لیتے ہیں اور اس پر حملہ کرتے نظر آتے ہیں۔ صورتحال مزید بگڑنے پر افسر پستول نکال لیتا ہے۔

 

ویڈیو میں افسر پستول ہجوم کی جانب کرتا دکھائی دیتا ہے اور بعد میں فضا کی جانب فائر کرتا نظر آتا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد اسے قابو کرنے اور طلبہ کو اس سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں طلبہ کی جانب سے افسر کو گھیرنے اور مارنے کا منظر بھی واضح طور پر موجود ہے۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فوج کی جانب سے افسر کو تحویل میں لے کر انکوائری شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ مزید کارروائی تحقیقات کی روشنی میں کیے جانے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button