تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

مری میں ن لیگ کا اعلیٰ سطح اجلاس، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام پر غور

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرِ صدارت مری کے گورنمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی گئی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اہم وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور وزیراعظم کے امیدوار کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہ غلام قادر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button