تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مکہ ڈیفنس ایگریمنٹ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیشرفت اور ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔

 

جاری کیے گئے بیان میں اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ، خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے

 

بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے اظہارِ ستائش بھی کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے مضبوط بنایا جائے گا اور تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بھی مسلح حملہ تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button