تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اب تک موصولہ 7 مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 5 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 2 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں کے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ مزید 3 نشستوں پر اسے برتری حاصل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں اور مزید 4 نشستوں پر پی پی امیدوار آگے ہیں۔

مکمل نتائج
ایل اے 1 میرپور 1:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر نشست جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ لے کر ہار گئے۔

ایل اے 2 میرپور 2:

قانون ساز اسمبلی ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیرسر کاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 3 میرپور 3:

ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کا بھی غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 4 میرپور 4:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ لے سکے۔

ایل اے 7 بھمبر 3:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 9 کوٹلی 2:

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 13 کوٹلی 6:
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کی گنتی جاری
ایل اے 5 بھمبر 1:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18406 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 6 بھمبر 2:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 128 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 25902 لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 14278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 8 کوٹلی 1:

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 140 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 18543 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 10 کوٹلی 3:

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 11 کوٹلی 4:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 103 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 16000 ووٹ لے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 13501 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 12 کوٹلی 5:

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کا غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں تھے۔

13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 1 ہزار 439 ہے، جن میں مرد ووٹرز 7 لاکھ 25 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 628 ہے۔ میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

ضلع میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوش حال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کر کے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
24 جولائی کو میرپور نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا، مریم اورنگزیب
24 جولائی کو میرپور نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا، مریم اورنگزیب
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شیر پر مہر لگا کر باضابط اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

انتخابی عمل شفافیت سے مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
انتخابی عمل شفافیت سے مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، عالمی اور دوطرفہ معاملات پر گفتگو
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، عالمی اور دوطرفہ معاملات پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔

حکمران جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں، پی ٹی آئی
حکمران جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکی ہیں، پی ٹی آئی
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، مسائل اور حقیقی نمائندگی کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا گیا
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا گیا
کراچی: 2 اگست تک سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، موسمیاتی ماہرین
کراچی: 2 اگست تک سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، موسمیاتی ماہرین
ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 یا 8 اگست کے قریب بھی ایک سسٹم ملک کو متاثر کرسکتا ہے، یہ سسٹم مضبوط ہوگا اور سندھ پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر
جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر
جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ کے پی کا وفاقی آئینی عدالت میں جواب
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ کے پی کا وفاقی آئینی عدالت میں جواب
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کروادیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی ملاقات
امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

بھارت پروپیگنڈے سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حقائق مسخ نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
بھارت پروپیگنڈے سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حقائق مسخ نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ گمراہ کن بھارتی بیانات خطے کے امن میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے۔

زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، شرجیل میمن
زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے۔

کوٹلی کے حلقہ ایل اے 9 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
کوٹلی کے حلقہ ایل اے 9 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
پاکستان پیپلزپارٹی کےامیدوار جاوید بڈھانوی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ان کی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق ہوا۔ جس کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے کارکن کی موت دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی، رانا ثناء
پیپلز پارٹی کے کارکن کی موت دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی، رانا ثناء
رانا ثناء نے کہا کہ معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں پولنگ کے لیے انتظامات اچھے کیے گئے۔

کراچی پولیس چیف کا شہر میں ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ
کراچی پولیس چیف کا شہر میں ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں کمی کا دعویٰ
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی شہر میں پلا بڑھا ہوں، اس شہر کا ہم پر قرض ہے، ہم نے اس شہر کےاچھے حالات دیکھے ہیں، سندھ پولیس کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے
اہم خبریں
باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے، قیمتوں میں بہتری آئے گی، وزیر پٹرولیم
باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے، قیمتوں میں بہتری آئے گی، وزیر پٹرولیم
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے ہیں۔ ۔

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگیا ہے۔ ۔

کھانے کے دوران پانی پینا کیسا؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
کھانے کے دوران پانی پینا کیسا؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت اور لوگوں کے کھانے کی مقدار کا جائزہ لینے کے لیے نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی اور پنسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 86 بالغ افراد پر کیے گئے دو تجربات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ تو یہ بات سامنے آئی کہ ۔

مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی عرب
مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی عرب
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نےحملہ آور ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔۔

شاہ مراکش کا ساحلی شاہراہ امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب کرنے کا اعلان
شاہ مراکش کا ساحلی شاہراہ امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب کرنے کا اعلان
مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے مراکش کی 655 میل ساحلی شاہراہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ۔

جواب دیں

Back to top button