تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل: میسی کا پہلی بار انگلینڈ سے مقابلہ، میچ کو خاص قرار دے دیا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلی بار کھیلنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہو گا۔

ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی فٹبال کی 2 روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

سوئٹزر لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ لیونل میسی نے انگلینڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا خاص بات ہے کیونکہ وہ عالمی فٹبال کی طاقتور ٹیموں میں سے ایک ہے اور ایسی ٹیموں کے خلاف مقابلہ ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔

میسی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو گا کہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلوں گا، میں تقریباً ہر بڑی ٹیم کے خلاف کھیل چکا ہوں، صرف انگلینڈ کی ٹیم باقی تھی، اس لیے یہ میرے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس میچ کو ایک ورلڈ کپ سیمی فائنل کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

جواب دیں

Back to top button