
ممبئی پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر چوہے مار زہر والے کیپسول تقسیم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بائیکلہ پولیس نے جلوس کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 15 ہزار مشتبہ زہریلے کیپسول برآمد ہوئے۔
ملزم کا دعویٰ ہے کہ یہ کیپسول درد کش ادویات ہیں، تاہم پولیس کے مطابق ایک شخص نے یہ کیپسول کھانے کے بعد متلی اور قے کی شکایت کی۔
واقعے کے بعد مختلف اپوزیشن جماعتوں، جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی شامل ہے، نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس کا مقصد محرم کے جلوس میں شریک افراد کو نشانہ بنانا اور نقصان پہنچانا تھا
پولیس کے مطابق ملزم نے 50 کلوگرام زنک فاسفائیڈ اور 30 ہزار خالی کیپسول خریدے تھے۔ اس کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 ہزار 900 کیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں کانگریس کے رہنما حسین دَلوی نے واقعے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔







