تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز کے انتظام پر ایران اور عمان میں اہم پیش رفت

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک نے مستقبل کے انتظامی طریقۂ کار پر اتفاق رائے قائم کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عمان نے ساحلی ریاست ہونے کے ناطے انتظامی عمل میں شامل ہونے کی حمایت کی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کے مؤقف کی بھی تائید کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹیاں آئندہ 7 سے 8 دن میں مذاکرات شروع کریں گی تاکہ مجوزہ معاہدے اور بحری راستوں سے متعلق مسودہ تیار کیا جا سکے

جواب دیں

Back to top button