
ملتان میں غربت کے باعث ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن رشید آباد قبرستان لے پہنچا
قبرستان میں ایک نوجوان کی لاش بغیر کفن دفن کیے جانے کی اطلاع ملتے ہی لوہاری گیٹ تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے والد نے پولیس کو بتایا کہ شدید مالی تنگی کے باعث وہ نہ کفن خریدنے کی استطاعت رکھتے تھے اور نہ ہی قبر کی تدفین کے اخراجات برداشت کرسکتے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نے مجبوری کے عالم میں اپنے بیٹے کی لاش کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی تھی۔







