تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

اوم پوری کے معاشقے کے سبب دورانِ حمل بچے کو کھو دیا تھا: اداکار کی پہلی اہلیہ سیما کپور کا انکشاف

بھارتی اداکارہ اور مصنفہ سیما کپور نے اپنی مختصر ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اوم پوری کے معاشقے سے متعلق جاننے کے بعد میری زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی، اس دوران میں حاملہ تھی، صدمے کے سبب میرے لیے میری قیمتی ترین شے میرا ہونے والا بچہ زندہ نہیں بچ سکا تھا۔

سیما کپور کے مطابق اوم پوری کے صحافی اور مصنفہ نندیتا پوری سے معاشقے کی خبر ملنے پر میں اپنی والدہ کے پاس راجستھان چلی گئی تھی جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد ازاں اوم پوری نے مجھ سے علیحدگی اختیار کر لی اور 1993ء میں نندیتا پوری سے شادی کر لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کئی برس بعد اوم پوری نے لندن میں اپنے ایک اہم آپریشن سے قبل مجھ سے معافی بھی مانگی تھی کیونکہ اوم کو اپنی زندگی سے متعلق خدشات لاحق تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیما کپور کے بھائی اور معروف اداکار انو کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ میں اپنی بہن کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا اور اوم کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتا تھا تاہم سیما کپور نے کسی قسم کی قانونی جنگ لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

انو کپور کا کہنا تھا کہ اوم پوری بے مثال اداکار تھے لیکن بطور شوہر انہوں نے میری بہن کے ساتھ ناانصافی کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری بہن نے مشکل وقت میں اوم پوری کا بہت ساتھ دیا تاہم بعد میں میری بہن کی ہی زندگی متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ اوم پوری نے 1991ء میں سیما کپور سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی تھی۔

بعد ازاں 1993ء میں انہوں نے نندیتا پوری سے شادی کر لی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ایشان ہے

جواب دیں

Back to top button