تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو کی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈر شپ سے مستعفی ہوتا ہوں، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ معیشت کو 2 سال میں مضبوط کیا، ملک کے لیے کام کیا، بار بار یہ بتایا گیا کہ ہماری پارٹی کمزور ہو گئی، ختم ہو گئ

ان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، آنے والے وزیرِ اعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024ء کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، جس نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024ء میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزر ویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا۔

2010ء سے 2024ء کے درمیان برطانیہ پر 5 مختلف کنزرویٹو وزرائے اعظم نے حکومت کی، ڈیوڈ کیمرون، تھیریسا مے، بورس جانسن، لز ٹراس، رشی سوناک وزیراعظم رہے، 2024ء میں لیبر پارٹی کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حکومت سنبھالی

جواب دیں

Back to top button