تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر امریکا ایران کے صدور نے دستخط کیے۔ امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور ثالث امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی توثیق کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 19جون کو سوئٹزر لینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا

جواب دیں

Back to top button