
ٹکرز برائےالیکٹرانک میڈیا
لاہور (29 مئی)
*کرتارپور میں محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا خوبصورت منظر*
سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کا فیملی کے ہمراہ خصوصی دورہ
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کا گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آمد پر استقبال کیا
سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ہیڈ گرنتھی کی جانب سے سپیکر آزاد کشمیر کو اعزازی سراپا اور سری صاحب پیش کی گئی۔
سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کرتارپور راہداری کو بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال قرار دے دیا۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ سپیکر آزاد کشمیر نے سکھ آرٹ گیلری اور زیرو لائن کا دورہ کیا۔
چوہدری لطیف اکبر نے کرتارپور انتظامیہ کی بہترین مہمان نوازی کو سراہا۔
کرتارپور صاحب امن، محبت اور مذہبی رواداری کا عالمی مرکز بن چکا ہے، سردار رمیش سنگھ اروڑہ
کرتارپور میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بلا تفریق عزت و احترام حاصل ہے، چوہدری لطیف اکبر۔







