
روس نے ایک بار پھر ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے۔
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خورئیوف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔
روسی سفیر نے کہا کہ ہم اس تنازع کے پر امن حل میں ایسے اقدامات کی حمایت کریں گے جو واشنگٹن اور تہران دونوں کے تحفظات کو حل کر سکیں۔
اس کے علاوہ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں پاکستان میں روس کی جانب سے بھرتیوں کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
روسی سفیر نے کہاکہ پاکستانی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی باتیں متضاد تھیں، جس بندے کی بھرتی کی بات کی گئی اس نے روسی سفارت خانے میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی، معاملے پر پاکستانی متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات کے نتائج سامنےآئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا میں یوکرین کے جانی اور انفراسٹرکچر نقصانات پر بات کی جاتی ہے، پاکستانی میڈیا میں روس کے نقصانات کم ہی زیر بحث آتے ہیں







