
منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے سابق شوہر رانا اکرم کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی، جس میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے دوروں کی تفصیلات شامل ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی صرف ایک مرتبہ پاکستان سے باہر گئی، وہ 25 دسمبر 2018ء کو کراچی سے باکو روانہ ہوئی تھی اور تقریباً 3 ماہ بعد یکم اپریل 2019ء کو واپس پاکستان پہنچی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کا دوسرا شوہر رانا اکرم 2 مرتبہ باکو گیا، پہلی بار وہ 12 اکتوبر 2025ء کو باکو روانہ ہوا اور 19 اکتوبر 2025ء کو واپس آیا
ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق رانا اکرم دوسری مرتبہ 27 دسمبر 2025ء کو باکو گیا اور 6 جنوری 2026ء کو لاہور واپس پہنچا۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رانا اکرم نے ہی پہلی مرتبہ انمول عرف پنکی اور اس کی ساتھی کرن کو گرفتار کیا تھا، تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا







