
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے بیجنگ سے روانہ ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں
وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جن میں اہم فیصلے کیے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران کے معاملے پر گفتگو کی اور ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہیے۔







