تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دہشت گردی ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے شہری کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہاٹ کے قریب بہادر شہری لیاقت کو اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ذمے دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے دہشت گرد کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے خود کو اڑا دیا اور لیاقت نے خود بھی شہادت کا رتبہ پا لیا، شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا اور غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں، شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے، قوم ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید لیاقت جیسے بہادر شہری ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

جواب دیں

Back to top button