تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ معرکہ حق میں  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا۔

سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن   میں درج ہے کہ    یہ ایوان پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ   بھارت اپنا ایٹمی پروگرام ہم سے پہلے شروع کرچکا تھا، بھارت نے 1974 میں پہلا ایٹمی دھماکاکیا، دوسرا 1998 میں کیا، بھارت مسلسل فالس فلیگ آپریشن کرتا رہا، بھارت نے پہلگام میں بھی فالس فلیگ آپریشن کرایا،  پھر ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سےعام شہری شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دوران خطاب  پاک فوج کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جس رافیل کا غرور تھا وہ خاک میں مل گیا، پاکستان کا کل آپریشن 52 منٹ کا تھا اور 4 رافیل سمیت دیگر جہاز گرائےگئے، رافیل جہازبہت اچھا ہے لیکن چلانے کیلئے بھی دل گردہ چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، بھارت کے 74 یا 75 طیارے ہوا میں تھے اور سب ٹارگٹ پر تھے

جواب دیں

Back to top button