تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دینا چاہیے۔

 

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطےکسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

 

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈے ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں۔

 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدےکو سراہا ہے، پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں

جواب دیں

Back to top button