
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جائے گا
آج نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا چھٹا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا
پہلے میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن پاکستان کے پہلے بریسٹ کینسر چیریٹی ہسپتال پنک ربن کے ساتھ شراکت میں منایا جائے گا
آج تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپس اور پنک ربنز پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے
آج کے میچز میں استعمال ہونے والے سٹمپس اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر کے ہوں گے
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی آگاہی مہم کے لیے سٹیڈیم مدعو کیا گیا ہے
پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی چاروں ٹیموں کے ساتھ میچ سے قبل وارم اپ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی
پاکستان میں کینسر کے تمام کیسز میں سے سب سے زیادہ شرح بریسٹ کینسر کی ہے
آگاہی مہم کا ایک اہم پیغام جلد سے جلد چیک اپ اور اس بیماری سے ثابت قدم ہو کر لڑنا ہے
تمام فینز سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ آج رات آٹھ بجے ایکس پر (#GoPink) ہیش ٹیگ گو پنک استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں







