لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی۔
لاہور پولیس نے مجسٹریٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک سمیت دیگر کے وارنٹِ گرفتاری مانگ لیے۔
لاہور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، ان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔