اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر نا صرف پاکستانی شہری بلکہ ہمارے دوست ممالک بھی اس جشن میں شریک ہو رہے ہیں۔
یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے کے ذریعے قومی ترانے کی دُھن بجائی اور دیکھنے سننے والوں کو مبہوت کر دیا ۔
https://twitter.com/EUPakistan/status/1557631335782666241?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557631335782666241%7Ctwgr%5Eedff342e6f27032cfd172adaf9c61a4f328c66e1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1122704
یورپی سفیر کی ویڈیو بےحد مقبول ہو رہی ہے، انہوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔
یورپی یونین پاکستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 75ویں یوم آزادی پر سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے پر قومی ترانے کی دُھن بجائی۔
2022 میں پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو 60 برس مکمل ہوچکے ہیں۔