عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی اسے چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں ۔
عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہی دےسکتے۔ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022
شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک جام ہو گیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل پر فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے ۔