تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹرینوں‌ کے کرایے میں‌ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے کرایے میں اضافے پر عملدرآمد 17 جون بروز جمعہ سے ہوگا جبکہ مال گاڑیوں کے کرایے 15 فیصد بڑھائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاحال مسافر ٹرینوں کے کرایے نہیں بڑھائے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button