تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

lایم ایم اے فائٹر شہاب علی کی نظریں یو ایف سی ٹائٹل پر مرکوز

لاہور: ) سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے باصلاحیت پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شہاب علی نے عالمی سطح کے صفِ اول کے فائٹرز میں اپنی جگہ بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں رسائی اور پاکستان کے لیے عالمی ٹائٹل جیتنے کو اپنا سب سے بڑا ہدف قرار دیا ہے۔

 

مردان (خیبر پختونخوا) سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد میں مقیم شہاب علی نے کہا کہ پروفیشنل ایم ایم اے کے اعلیٰ ترین معیار تک پہنچنے کے لیے تسلسل، نظم و ضبط، عالمی معیار کی تیاری اور مضبوط سپورٹ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد محض عالمی مقابلوں میں شرکت کرنا نہیں بلکہ فتوحات سمیٹ کر یو ایف سی میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور سبز ہلالی پرچم بلند کرنا ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق ایشین چیمپئن شہاب علی 2022ء، 2023ء اور 2025ء میں مسلسل نیشنل لائٹ ویٹ چیمپئن شپ جیتنے کے علاوہ 2023ء اور 2024ء کی آئی ایم ایم اے ایف (IMMAF) ایشین چیمپئن شپ میں میڈلز اور 2025ء کی ورلڈ چیمپئن شپ (تبلیسی، جارجیا) میں کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ وہ 2025ء میں پاکستان کے نمبر ون پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹر بھی قرار پائے۔

 

شہاب علی نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ بریو جم اور پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد کی رہنمائی اور پروفیشنل تربیت کو دیتے ہوئے کہا کہ عمر احمد کی سرپرستی نے انہیں ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی سے نیشنل چیمپئن اور بین الاقوامی پروفیشنل فائٹر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مزید برآں انہوں نے ایکٹیوٹ اور اس کے سی ای او آر ڈی رضوان آفتاب احمد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور سرپرستی اور اعتماد کی بدولت وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی ٹریننگ اور مقابلوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button