تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان کا خواب دیکھنے اور ملی شاعری سے اپنی قوم کو بیدار کرنے والے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

 

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ، گورنمنٹ کالج لاہور اور پھر برطانیہ و جرمنی سے تعلیم کے مدارج طے کیے، قومی درد میں ڈوبی شاعری کی ، ملت اسلامیہ کو یقین محکم کا راستہ دکھایا، ان کے افکار کا اثر پوری دنیا میں نظر آتا ہے۔

 

اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، سب نوجوانوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں۔ قوم اپنے محسن کو نہیں بھولی، ان کے مزار پر آج بھی عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا ہے

جواب دیں

Back to top button