
راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف شاندار نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 54 گیندوں پر کیرئیر کی 35 ویں ففٹی اسکور کرنے کے بعد 50 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں







