تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹورنامنٹ جیت لیا

چیمپئنز نے پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

 

فائنل میں چیمپئنز نے واریئرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 114 رنز بنائے۔

 

طوبٰہ حسن نے 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، مومنہ ریاست نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

چیمپئنز نے 115 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

سدرہ امین نے 39 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، کومل خان نے 41 رنز بنائے۔

 

چیمپئنز کی عائشہ رحمان کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button