تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بعض حلقوں کی زبان پر مولانا فضل الرحمٰن کا اعتراض، ’موقع ملا تو آرمی چیف کے سامنے بھی یہ شکایت رکھوں گا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آج شام ساڑھے چار بجے ان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی ہے۔
سلمان صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ متعدد درخواستوں اور مسلسل کوششوں کے بعد انھیں سات ماہ بعد عمران خان اور گیارہ ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات کا موقع ملا۔
انھوں نے کہا کہ ملاقات تقریباً 40 منٹ جاری رہی، تاہم یہ وقت زیرِ سماعت مقدمات اور دیگر قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کے لیے ناکافی تھا۔
سلمان صفدر کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے انھیں اپنی صحت اور جیل میں رہائش سے متعلق حالات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقدمات اور قانونی معاملات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔

جواب دیں

Back to top button