تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

چونیاں: ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیاگیا جہاں الٹراساؤنڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا

متاثرہ خاتون کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں آپریشن کر کے تولیہ نکال دیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا

جواب دیں

Back to top button