
اسرائیل میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی و غیر حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد نے 55 نشستیں جبکہ آئزن کوٹ کے اتحاد نے 50 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اتحاد سے الگ شمار کی جائے تو اس نے 28 نشستوں پر برتری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعت یاشر نے 21 نشستیں لی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا لیکوڈ بلاک مجموعی طور پر آگے ہونے کے باوجود پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے
دوسری جانب اسرائیلی انتخابات میں عرب جماعتیں بھی اب تک 15 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کو ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی شہریوں میں ووٹنگ کی شرح تقریباً 80 فیصد رہی جبکہ اسرائیل میں مجموعی شرحِ ووٹنگ 77.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 1999ء کے بعد بلند ترین سطح ہے






