تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

بھارت: احمد آباد کو 1 دن میں 19 بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول، اسکولوں و دفاتر کی تلاشی جاری

بھارتی شہر احمد آباد میں گزشتہ روز اسکولوں، عدالتوں، میونسپل کارپوریشن کے دفاتر اور نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم دھماکوں سے اڑانے کی 19 دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائبر کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ 19 دھمکیوں میں سے 14 اسکولوں، 2 عدالتوں، 2 میونسپل کارپوریشن یا میئر کے دفتر جبکہ 1 نریندر مودی اسٹیڈیم کو موصول ہوئی۔

ایک دھمکی آمیز ای میل میں اسکولوں اور دیگر مقامات پر مخصوص اوقات میں دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی، ای میل میں 21 نومبر کو اسٹیڈیم میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے طے شدہ کنسرٹ کے حوالے سے موٹیرا اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن جانے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ای میلز خالصتان کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے کی گئی ہیں جن میں ’خون کا بدلہ خون‘ جیسے نعرے درج تھے جبکہ ’خالصتان نیشنل آرمی‘ اور ’ببر خالصہ‘ کے نام بھی استعمال کیے گئے، پیغام کی صداقت اور بھیجنے والے کی شناخت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میلز میں آئندہ دنوں میں سڑکوں پر ملنے والے آئی فون اٹھانے سے بھی خبردار کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان آلات کو دھماکوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیوں کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل ٹیموں اور کھوجی کتوں کو اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کے تحت بعض اسکولوں نے طلبہ کو چھٹی دے دی اور والدین کو بچوں کو گھر لے جانے کی ہدایت کی ہے۔

بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر کو بھی خالی کروا لیا گیا

جواب دیں

Back to top button