تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فائنل،سٹرائیکرز نے سٹارز کو سنسنی خیز فائنل میں ایک رن سےشکست دیدی

لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فائنل،سٹرائیکرز نے سٹارز کو سنسنی خیز فائنل میں ایک رن سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ جیتنے والی سٹرائیکرز کی ٹیم نو میچوں میں ناقابل شکست رہی ۔سٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 115 پر آل آ¶ٹ ہوگئی ۔ سٹارز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی ۔فائنل جیتنے پر سٹرائیکرز کی ٹیم 15 لاکھ جبکہ رنرز اپ سٹارز 10 لاکھ روپے کی حقدار بنیں۔رامین شمیم پلیئر آف دی فائنل اور ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لے کر بہترین بائولر کا ایوارڈ جیت گئیں ۔سیدہ عروب شاہ ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں سمیت 134 رنز بناکر پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار ، صدف شمس کو ٹورنامنٹ میں 285 رنز کی بدولت ٹورنامنٹ کی بہترین بلے باز کا ایوارڈ ملا۔ایونٹ کے مہا ن خصوصی دی یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف تھے جنھوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

جواب دیں

Back to top button