تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیز پر اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں اور بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے۔

شمالی ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی ہے، کوہ سلیمان ڈویژن کی منظور شدہ پوسٹوں پر افسران و عملہ بہت جلد تعینات کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیزپراداروں کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیرہیں، بلوچستان میں نئے صوبوں کےساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھاکہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سول حکومت اور محکموں تک عوام کو رسائی میں آسانی ہوگی، چھوٹےانتظامی یونٹس پر بحث آج شروع ہوئی ہے، میں نے یہ عمل 2سال پہلے شروع کیاتھا، بلوچستان کےمخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کوعوام کی ضروریات کےمطابق بناناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکھنی میں ترقی کوکرپٹ مافیا اورکمیشن کی لعنت سےپاک رکھنےکیلئےسخت ہدایات دی ہیں، رکھنی میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا،اب اسےمثالی ڈویژن بنانے کے لیےکوششیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گوادر میں فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تحسین ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کےخلاف بہادرافواج،ایف سی اورپولیس کی قربانیاں وکارکردگی قابل فخرہیں، اگست کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے رجحان میں کمی آنامثبت پیشرفت ہے

جواب دیں

Back to top button