
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس
اجلاس میں چئیرمین پی سی بی، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز کی شرکت
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے ڈائریکٹ سائننگ 23 اکتوبر اور 23 نومبر کے درمیان ہوگی
ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کر سکتی ہے
ڈائریکٹ سائننگ والے کھلاڑی کی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے
اگلے ہفتے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کرکٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے پلیئر آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے پانچ سے چھ شہروں میں کھیلی جائے گی
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ گولڈ اور سلور کا انعقاد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے پہلے کیا جائے گا
ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیج ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ کرائوڈ کے سامنے ہوا، اسی مومینٹم کو آگے لے کر چلیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی
ہم پی ایس ایل کو اس دفعہ زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی
آج سے ہر فرنچائز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے بہترین سکواڈ بنانے کی ریس شروع ہے ۔ سلمان نصیر







