تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی، اس جنگ میں فوج کیساتھ ہیں: شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ ہم نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ دہشتگردی ختم کرنے کے نام پر آئے اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، آپ پی ٹی آئی ختم کرنے آئے ہیں یا دہشت گردی ختم کرنے؟ پی ٹی آئی کے ورکرز کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات تو پہلے بھی ہوئے تھے، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہیں، الزام لگایا جاتاہے کہ پولیس کو فنڈز نہیں دیے جاتے ، کے پی حکومت نے 2 فیصد بجٹ پولیس پر خرچ کیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مطالبہ تو ہمارا تھا، پُرامن احتجاج تو ہم کررہے تھے، ہمارے مطالبات تو اپنی جگہ رہ گئے، پی ٹی آئی دہشتگردی کو کسی صورت سپورٹ نہیں کرتی، ایمرجنسی لگا کر پوری جماعت کو کہنا کہ دہشتگردوں کی سپورٹ ہے، بہت غلط ہے۔

جواب دیں

Back to top button