تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا، پی پی قیادت پر بہتان لگائیں گے تو انہیں آئینہ دکھائیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔

 

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عقل کے ناخن لے، سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا چاہیے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کو اسپیس ملے، پیپلز پارٹی کے خلاف سہیل آفریدی کی بیان بازی قبول نہيں۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پیپلز پارٹی کی قیادت پر بہتان لگائیں گے تو ہم انہیں آئینہ دکھائیں گے، سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔

 

پریس کانفرنس میں شریک پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیّر بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کی زبان ترک کی جائے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی اسپانسرڈ مذاکراتی ٹیم کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بے اختیار مذاکراتی ٹیم کو مسترد کیا

جواب دیں

Back to top button