تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

یمنی حکومتی فورسز کے حوثیوں کیخلاف 1122 حملے، 1747 جنگجو ہلاک

یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 1122 حملوں کے دوران 1747 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا

انہوں نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے صعدہ، الجوف، تعز اور ساحلی علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 364 فوجی گاڑیاں، عسکری ساز و سامان اور دیگر گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں

جواب دیں

Back to top button