
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحتمند ہیں اور ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا مجتبیٰ خامنہ ای سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی، مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم ٹھیک ہو چکے ہیں
آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سوال پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایرانی پیشکش قبول کیے جانے پر ایران آبنائے ہرمزکھولنےاور مذاکرات بحال کرنے پر کیے وعدوں کی پاسداری کرے گا، امریکا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی پیشکش قبول کرےگا، اسی دن مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی فضا قائم ہے، امریکی صدرسے براہ راست ملاقات کرنا مشکل ہوگا، امریکا روزانہ ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے اور حملے کر رہا ہے، امریکا نےماضی میں کیےتحریری وعدوں کی پاسداری بھی نہیں کی، یہ سوال موجود ہے کہ مذاکرات کے بعد امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا یا نہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کیلیے تیار ہے، جوہری معائنے سے متعلق مذاکرات کے دوران مخصوص معاہدہ اور سمجھوتا کیا جاسکتا ہے







